فهرس الكتاب

الصفحة 119 من 388

کوئی معبود حقیقی نہیں۔" [1] "

(4) ۔پھر آپ اعوذ باللّٰه من الشیطان الرجیم [2] اور بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم پڑھتے تھے۔ [3]

(5) ۔پھر آپ سورۃ فاتحہ پڑھتے۔ [4] جب سورہ فاتحہ ختم کرتے تو آمین کہتے تھے۔ [5]

(6) ۔سورۃ فاتحہ کے بعدآپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی لمبی،کبھی چھوٹی اورکبھی درمیانی سورتیں پڑھتے۔ [6] فجر کی نماز میں دوسری نمازوں کی نسبت لمبی قراءت کرتے۔ [7] آپ فجر کی نماز میں [8] اور مغرب [9] اورعشاء [10] کی پہلی دورکعتوں میں بلند آواز سے قراءت کرتے تھے۔باقی رکعات میں آہستہ (بے آواز) قراءت کرتے۔آپ کا یہ معمول تھاکہ ہر نماز میں پہلی رکعت دوسری سےقدرے لمبی کرتے۔ [11]

(7) ۔پھر اسی طرح رفع الیدین کرتے جس طرح نماز شروع کرتے وقت کرتے تھے اور اللہ اکبر کہتے ہوئے حالت رکوع میں چلے جاتے۔ [12] اپنے ہاتھوں کی انگلیاں کھول کر گھٹنوں کے اوپر یوں رکھتے جیساکہ انھیں مضبوطی سے تھامے ہوئے ہیں۔ [13] اپنی کمرہموار رکھتے اور سر کو کمر کے برابر اس طرح رکھتے کہ وہ نہ اونچا ہوتا اور نہ جھکا ہوا ہوتا [14] اور سبحان ربی العظیم [15] کہتے۔

(8) ۔"پھر سمع اللہ لمن حمدہ" [16] کہتے ہوئےرکوع سے سر اٹھاتے اور رفع الیدین کرتے تھے۔ [17]

[2] ۔ سنن ابی داود الصلاۃ باب مایستفتح بہ الصلاۃ من الدعاء حدیث 764 وسنن ابن ماجہ اقامۃ الصلوات باب الاستعاذۃ فی الصلاۃ حدیث 808 والمستدرک للحاکم 1/235 حدیث 858والمصنف لعبدالرزاق 2/86۔

[3] ۔صحیح مسلم الصلاۃ باب حجۃ من قال لایجھر بالبسملۃ حدیث 399 وسنن النسائی الافتتاح باب قراءۃ (بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم) حدیث 905۔906۔

[4] ۔ صحیح مسلم الصلاۃ باب مایجمع صفۃ الصلاۃ ومایفتتح بہ ویختم بہ۔حدیث 498۔

[5] ۔ سنن النسائی الافتتاح باب رفع الیدین حیال الاذنین حدیث 880۔

[6] ۔ سنن النسائی الافتتاح باب تخفیف القیام والقراءۃ حدیث 983۔

[7] ۔صحیح البخاری الاذان باب القراءۃ فی الحجر حدیث 771۔

[8] ۔ صحیح البخاری الاذان باب الجھر بقراءۃ صلاۃ الصبح حدیث 773۔

[9] ۔ صحیح البخاری الاذان باب القراءۃ فی المغرب حدیث 763 ۔764۔

[10] ۔ صحیح البخاری الاذان باب الجھر فی العشاء حدیث 766۔767۔

[11] ۔ صحیح البخاری الاذان باب القراءۃ فی الظھر حدیث 758۔759۔

[12] ۔ صحیح البخاری الاذان باب رفع الیدین اذا کبر واذا رکع واذا رفع حدیث 736۔737۔

[13] ۔ صحیح البخاری الاذان باب سنۃ الجلوس فی التشھد، حدیث 828۔

[14] ۔ صحیح مسلم الصلاۃ باب ما یجمع صفۃ الصلاۃ وما یفتتح بہ ویختم بہ۔حدیث 498۔

[15] ۔ سنن ابی داود الصلاۃ باب ما یقول الرجل فی رکوعہ وسجودہ؟حدیث 871 ومسند احمد 1/371۔

[16] ۔ صحیح البخاری الاذان باب مایقول الامام ومن خلفہ ازا رفع راسہ من الرکوع؟ حدیث 795۔

[17] ۔ صحیح البخاری الاذان باب رفع الیدین اذاکبر واذا رکع واذا رفع ،حدیث 736۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت