الصفحة 15 من 19

اور ان کی آل پر درود بھیجا،تو بڑا ہی تعریفوں والا اور بزرگی والا ہے۔اورحضرت محمد ﷺ پر اور آپ ﷺ

کی آل پربرکتیں نازل فرما،جس طرح کہ تونے حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کی آل پربرکتیں نازل فرمائیں،تو بڑا ہی تعریفوں والا اور بزرگی والا ہے۔

تعوّذ و دعاء:

پھر یہ تعوّذودعاء کریں:

{اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ جَہَنَّمَ،وَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْر،وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَ فِتْنَۃِ الْمَمَاتِ،وَأَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الْدَّجَّال}

اے اللہ! میں عذابِ جہنّم سے،عذابِ قبر سے، موت و حیات کے فتنہ سے، اور مسیحِ دجال کے فتنہ سے، تیری پناہ مانگتا ہوں۔

اسکے بعد دنیاو آخرت کی بھلائیوںمیں سے جو دعاء چاہیں،وہ مانگیں۔

سلام پھیرنا:

۲۲۔پھر پہلے دائیں طرف سلام پھیریں اور یہ کہیں:

{أَلسَّلَاْمُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ}

تم پر اللہ کی سلامتی اور رحمت ہو۔

اور اسکے بعد یہی کلمات کہتے ہوئے بائیں طرف بھی سلام پھیریں۔

تین یا چار رکعتیں پڑھنے کا طریقہ:

۲۳۔اگر نماز تین یا چار رکعتوں والی ہو تو تشَہُّد کے ان آخری کلمات:

{ أَشْھَدُأَنْ لَّا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَ رَسُوْلُہُ} ۔پر جا کر رک جائیں۔

۲۴۔پھر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتے ہوئے کھڑے ہو جائیں، اور اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھانے (رفع الیدین کرنے) کے بعد دوبارہ سینے پر باندھ لیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت