1۔دعاے حضرت خلیل علیہ السلام:
{رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِیْمَ الصَّلٰوۃِ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِیْ} [إبراھیم:40]
''اے میرے پروردگار! مجھے اور میری آل و اولاد کو نماز قائم کرنے والا بنا دے۔''
2 اوصافِ حضرت اسماعیل علیہ السلام:
{وَ کَانَ یَاْمُرُ اَھْلَہٗ بِالصَّلٰوۃِ وَالزَّکٰوۃِ وَ کَانَ عِنْدَ رَبِّہٖ مَرْضِیًّا} [مریم:55]
''وہ اپنے اہل خانہ کو نماز قائم کرنے اور زکات ادا کرنے کا حکم فرمایا کرتے تھے اور وہ اپنے رب کے نزدیک بڑے پسندیدہ تھے۔''
3 میثاقِ بنی اسرائیل:
1۔ {وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ} [البقرۃ:83]
''اور نماز قائم کرو اور زکات ادا کرو۔''
2۔ {وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ وَ ارْکَعُوْا مَعَ الرّٰکِعِیْنَ} [البقرۃ:43]
''اور نماز قائم کرو اور زکات ادا کرو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع (نماز ادا) کرو۔''
3۔ {وَاسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃِ وَ اِنَّھَا لَکَبِیْرَۃٌ اِلاَّ عَلَی الْخٰشِعِیْنَ} [البقرۃ:45]
''اور صبر و نماز کے ذریعے (اﷲ سے) مدد حاصل کرو اور یہ بڑا بھاری کام نظر آتا ہے،مگر عاجزی کرنے والوں کے لیے (بہت آسان ہے) ۔''
4 حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حکمِ الٰہی:
{وَ اَقِمِ الصَّلوٰۃَ لِذِکْرِیْ} [طٰہٰ:14] ''اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔''
5 حضرت مریم بنت عمران کو حکمِ الٰہی:
{یٰمَرْیَمُ اقْنُتِیْ لِرَبِّکِ وَ اسْجُدِیْ وَ ارْکَعِیْ مَعَ الرّٰکِعِیْنَ} [آل عمران:42]