الصفحة 54 من 120

نہیں کرے گا (اطاعت کرنے والوں کے لئے) اللہ یقینا بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔'' (سورہ حجرات ، آیت نمبر 14)

مسئلہ نمبر 11:گناہوں کی مغفرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع کے ساتھ مشروط ہے۔

{قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَ یَغْفِرْلَکُمْ ذُنُوْبَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ،} (31:3)

''اے نبی!ان سے کہہ دو کہ اگر تم (حقیقت میں) اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری اتباع کرو اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہاری خطاؤں کو معاف فرمائے گا ، وہ بڑا معاف کرنے والا اور رحیم ہے۔'' (سورہ آل عمران ، آیت نمبر 31)

مسئلہ نمبر12:اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے لوگ قیامت کے دن نبیوں ، صدیقوں، شہیدوں اور نیک لوگوں کے ساتھ ہوں گے۔

{وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُوْلٰئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰہُ عَلَیْہِمْ مِّنَ النَّبِیِّیْنَ وَالصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّہَدَائِ وَالصّٰلِحِیْنَ وَ حَسُنَ اُوْلٰئِکَ رَفِیْقًا} (69:4)

''جو لوگ اللہ اور رسول کی اطاعت کریں گے وہ (قیامت کے دن) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام فرمایا ہے یعنی انبیاء ، صدیقین، شہداء اور صالحین، ان لوگوں کی رفاقت کتنی اچھی ہے۔'' (سورہ نساء ، آیت نمبر 69)

مسئلہ نمبر 13:اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے باوجود بعض لوگ عملًا اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم نہیں مانتے ، ایسے لوگ مومن نہیں۔

{وَ یَقُوْلُوْنَ آمَنَّا بِاللّٰہِ وَ بِالرَّسُوْلِ وَ اَطَعْنَا ثُمَّ یَتَوَلّٰی فَرِیْقٌ مِّنْہُمْ مِّنْ بَعْدِ ذٰلِکَ وَ مَا اُوْلٰئِکَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ ، وَ اِذَا دُعُوْا اِلَی اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہٖ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ اِذَا فَرِیْقٌ مِّنْہُمْ مُّعْرِضُوْنَ ،} (24:47۔48)

''لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے اطاعت قبول کی ہے پھر(اقرار

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت