الصفحة 8 من 120

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْعَاقِبَۃُ لِلْمُتَّقِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ!

دین ِ اسلام میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے ۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے:

{مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ} (80:4)

''جس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔'' (سورہ نساء ، آیت نمبر 80)

سورہ محمد میں ارشاد ِ باری تعالیٰ ہے:

{یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰہَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ لاَ تُبْطِلُوْا اَعْمَالَکُمْ} (33:47)

''اے لوگو ، جو ایمان لائے ہو!اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی اطاعت کرو (اور اطاعت سے انحراف کرکے) اپنے اعمال ضائع نہ کرو۔'' (سورہ محمد ، آیت نمبر 33)

وجوب ِ اطاعت کی وجہ بھی خود اللہ تعالیٰ نے واضح فرمادی ہے:

{وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰی، اِنْ ہُوَ اِلاَّ وَحْیٌ یُّوْحٰی ،} (53:3۔4)

''محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اپنی مرضی سے کوئی بات نہیں کرتے بلکہ وحی ، جو ان پر نازل کی جاتی ہے ، وہ اس کے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت