فهرس الكتاب

الصفحة 40 من 141

٭ اللہ ہی ہے جو رات کو دن اور دن کو رات میں بدلتا ہے اللہ ہی ہے جو آسمانوں سے بارش برساتا ہے۔ اور زمین سے دانہ اُگاتا ہے۔

٭ اللہ ہی ہے جس کی تسبیح و تمجید میں ہر شے لگی ہوئی ہے۔

٭ اللہ ہی ہے جسے ہر شے سجدہ کرتی ہے۔

٭ اللہ ہی کے جو ہر شے کی مقتضائے طبع کو جانتا ہے اور اس کی تکمیل کا سامان فرماتا ہے۔

٭ اللہ ہی سے جو نور السموات والارض ہے۔

٭ اللہ ہی ہے جو خاکی بندوں کو نوری پیکروں سے بڑھ کر کمال بخشتا ہے۔

٭ اللہ ہی ہے کہ ایمان و تقویٰ سے اس کی وِلا حاصل ہوتی ہے۔

٭ اللہ ہی ہے کہ صبر و احسان سے اس کی مصیبت نشوونما پائی ہے۔

٭ اللہ ہی ہے جو توبہ کرنے والوں، توکل کرنے والوں عدل کرنے والوں اہل صدق و اہل اخلاق سے محبت کرتا ہے۔

٭ اللہ ہی سے مومن بچہ کی زبان اسی کے نام پر کھلتی ہے اور با ایمان اِنسان کے لب اسی کو دہراتے دہراتے بلند ہوتے ہیں۔

٭ اللہ ہی ہے اس کیلئے سجدہ ہے۔

٭ اللہ ہی اسی کے نام کیلئے تقسیم ہے۔

٭ اللہ ہی ہے جو قلوب کا مطلوب ہے۔

٭ اللہ ہی ہے جو ارواح کی جان ہے۔

٭ اللہ ہی ہے کہ ہر مومن کا دل اس کی جانب مضطر و بے قرار ہے۔

٭ اللہ ہی ہے جو دُعاؤں کو سُنتا مرادیں پوری کرتا ہے۔

٭ اللہ ہی ہے کہ تمام عالم اسی کے نظام کا مسخر درجہ ہے۔

٭ اللہ ہی ہے جو سالکوں کو راہ دکھاتا ہے طالبوں کو بلاتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت