ارشاد رب العالمین ہے
{ يَوْمَئِذٍ لَا تَنْفَعُ الشَّفَاعَةُ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَنُ وَرَضِيَ لَهُ قَوْلًا }
''اس روز کسی کی شفاعت فائدہ نہ دے گی مگر اس کی جسے اللہ اجازت دے اور اس کی بات کو (سننا) پسند کرے گا۔'' (طٰہٰ 109:20)
{ وَكَمْ مِنْ مَلَكٍ فِي السَّمَاوَاتِ لَا تُغْنِي شَفَاعَتُهُمْ شَيْئًا إِلَّا مِنْ بَعْدِ أَنْ يَأْذَنَ اللّٰهُ لِمَنْ يَشَاءُ وَيَرْضَى }
'' اور آسمانوں میں بہت فرشتے ہیں، جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر اس کے بعد کہ
اللہ جس کے لیے چاہےاجازت بخشے اور پسند کرے۔'' (النجم 26:53)