فهرس الكتاب

الصفحة 153 من 164

ضمیمہ

ایمان کی تعیین

از: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن عبد الحمید الاثری حفظہ اللہ

ایمان کی تعریف و تعیین:

اہل السنۃ والجماعۃ کے سلف صالحین ( صحابہ کرام اور تابعین و تبع تابعین ) کے اُصول عقیدہ میں سے ہے کہ، ان کے نزدیک: (۱) دل سے پختہ تصدیق (۲) زبان سے مکمل اقرار اور (۳) ارکان و جوارح ( اعضاء بدن) کے ساتھ مکمل عمل کا نام ایمان ہے کہ جو اللہ عزوجل اور اُس کے حبیب و خلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت کے ساتھ بڑھتا ہے اور معصیت و نافرمانی کے ساتھ کم ہو تاہے۔

قول و عمل کا نام ایمان [1]

یعنی دل اور زبان سے اقرار و تصدیق اور ؛ دل، زبان اور اعضاء ِ بدن کے ساتھ عمل۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت