فهرس الكتاب

الصفحة 236 من 287

اس شخص کا خاندان تم لوگوں میں کیسا ہے؟

میں نے کہا:''وہ تو بڑے اونچے عالی نسب والے ہیں۔''

کہنے لگا: '' اس سے پہلے بھی تم لوگوں میں سے کسی نے ایسی بات کہی تھی؟

میں نے کہا:'' نہیں۔''

کہنے لگا: '' اچھا اس کے بڑوں میں کوئی بادشاہ ہوا ہے؟

میں نے کہا:'' نہیں۔''

پھر اس نے کہا: '' بڑے لوگوں نے اس کی پیروی اختیار کی ہے یا کمزوروں نے؟

میں نے کہا:''نہیں کمزوروں نے۔''

پھر کہنے لگا: ''اس کے تابعدار روز بڑھتے جاتے ہیں یا کوئی ساتھی پھر بھی جاتا ہے؟

میں نے کہا: نہیں۔ [بلکہ روز بروز بڑھ رہے ہیں]

پوچھا:'' کیا اس نے دعوائے نبوت سے پہلے کبھی کسی بھی موقعہ پر جھوٹ بولا ہے؟

میں نے کہا: نہیں۔ اب ہماری اس سے صلح کی ایک مقررہ مدت ٹھہری ہوئی ہے۔ معلوم نہیں وہ اس میں کیا کرنے والا ہے۔

ابوسفیان کہتے ہیں: میں اس بات کے سوا اور کوئی جھوٹ اس گفتگو میں شامل نہ کر سکا۔ ہرقل نے کہا:''کیا تمہاری اس سے کبھی لڑائی بھی ہوتی ہے؟

ہم نے کہا کہ: ہاں۔

بولا پھر تمہاری اور اس کی جنگ کا کیا حال ہوتا ہے؟

میں نے کہا: لڑائی ڈول کی طرح ہے، کبھی وہ ہم سے میدان جنگ جیت لیتے ہیں اور کبھی ہم ان سے جیت لیتے ہیں۔

ہرقل نے پوچھا: '' وہ تمہیں کس بات کا حکم دیتا ہے؟

میں نے کہا:''وہ کہتا ہے صرف ایک اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کا کسی کو شریک نہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت