فهرس الكتاب

الصفحة 45 من 296

دوسری فصل:

لفظ کفر کے اطلاقات

کتاب و سنت کی بے شمار نصوص میں ''کفر'' کبھی ''کفر اکبر'' اور کبھی ''کفر اصغر'' پر بولا گیا ہے۔

لفظ کفر کا اطلاق کفر اکبر پر

آیاتِ قرآنی سے دلائل:

سب سے پہلے ہم وہ آیات درج کرتے ہیں جن میں لفظ کفر کا اطلاق کفر اکبر پر کیا گیا ہے:

1 اللہ کا فرمان ہے:

( وَمَا كَفَرَ سُلَيْمَانُ وَلَكِنَّ الشَّيَاطِينَ كَفَرُوا ) (البقرۃ: 102)

''اور سلیمان نے کفر نہیں کیا اور لیکن شیطانوں نے کفر کیا۔''

2 ( و(البقرۃ: 253)

''اور اگر اللہ چاہتا تو جو لوگ ان کے بعد تھے آپس میں نہ لڑتے، اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح نشانیاں آ چکیں اور لیکن انھوں نے اختلاف کیا تو ان میں سے کوئی تو وہ تھا جو ایمان لایا اور ان سے کوئی وہ تھا جس نے کفر کیا۔''

3 ( لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ ) (المائدۃ: 72)

''بلا شبہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ مسیح ابن مریم ہی ہے۔''

4 ( لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَاثَةٍ) (المائدۃ: 73)

''بلاشبہ یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنھوں نے کہا بے شک اللہ تین میں سے تیسرا ہے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت