فهرس الكتاب

الصفحة 19 من 368

٭ دین کے مصادر و مآخذ قرآن کے علاوہ دینِ فطرت کے حقائق، سنتِ ابراہیمی اور قدیم صحائف ہیں۔

٭ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رحلت کے بعد کسی شخص کو کافر قرار نہیں دیا جا سکتا۔ (یعنی ہم کسی مرزائی تک کو بھی کافر نہیں کہہ سکتے)

٭ زکات کا نصاب منصوص اور مقرر نہیں ہے۔

٭ اسلام میں موت کی سزا صرف دو جرائم (قتلِ نفس اور فساد فی الارض) پر دی جا سکتی ہے۔

٭ دیت کا قانون وقتی اور عارضی تھا۔

٭ قتلِ خطا میں دیت کی مقدار منصوص نہیں ہے اور یہ ہر زمانے میں تبدیل کی جا سکتی ہے۔

٭ عورت اور مرد کی دیت (Blood Money) برابر ہوگی۔

٭ عورت کی گواہی بھی مرد کی گواہی کے برابر ہے۔

٭ کسی مرتد کے لیے قتل کی سزا نہیں ہے۔

٭ شادی شدہ اور کنوارے زانی دونوں کے لیے ایک ہی حد، سو کوڑے ہے۔

٭ اسلام میں حدِّ رجم نہیں ہے، بلکہ یہ قرآن کے خلاف ہے۔

٭ حدِّ زنا کے اثبات کے لیے چار عینی گواہ ضروری نہیں، قرائن سے بھی حد کا اثبات جائز ہے۔

٭ علاوہ ازیں گواہوں کا مسلمان ہونا بھی ضروری نہیں، غیر مسلم کی گواہی بھی جائز ہے۔

٭ شراب نوشی پر کوئی شرعی سزا مقرر نہیں ہے۔

٭ غیر مسلم بھی مسلمانوں کے وارث ہوسکتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت