اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے:۔
{ وَھُوَ الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَالنَّھَارَ خِلْفَۃً } ۔ [الفرقان:63]
'' اور وہی ہے جس نے رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا بنایا۔''
خلیفہ: نائب و جانشین ۔ خلافت: نیابت و جانشینی
اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:
{ وَقَالَ مُوْسٰی لِاَخِیْہِ ھٰرُوْنَ اخْلُفْنِیْ فِیْ قَوْمِیْ} [الاعراف:142]
'' اور کہا موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہ میری جانشینی کرنا تم میری قوم میں
خلیفہ: وارث۔ خلافت: وراثت:
جیسا کہ اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:
{ وَاذْکُرُوْا اِذْ جَعَلَکُمْ خُلَفَآئَ مِنْ م بَعْدِ قُوْمِ نُوْحِ وَّزَادَکُمْ فِیْ الْخَلْقِ بَصْطَۃً ج} [الاعراف:69]
'' اور یاد کرو جب اس نے قوم نوح کے بعد تم کو وارث بنایا اور تمہیں تخلیق میں وسعت دی۔''
خلافت: سلطان و مقتدر:
خلافت: سُلطہ واقتدار:
اﷲتعالیٰ کا ارشاد ہے کہ:۔
{یٰدَاؤْدُ اِنَّا جَعَلْنٰکَ خَلِیْفَۃً فِی الْاَرْضِ فَاحْکُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ}