فهرس الكتاب

الصفحة 98 من 224

بار بار مختلف طریقوں سے اپنی نشانیاں ان کے سامنے پیش کر رہے ہیں شاید یہ حقیقت کو سمجھ لیں۔''

درج بالا آیات تو اہل شرک کیلئے دنیا میں عذاب کے حوالے سے ہیں اور جب کلمہ پڑھنے والوں کی حالت کی طرف نظر آتی ہے تو وہ بھی بجا طور پر اس میں مبتلا نظر آتے ہیں اور آخرت کا عذاب اس پر مستزاد ہے۔

شرک کا آخرت میں انجام

اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ:

{ وَلَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْکَ وَاِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ ج لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ} [الزمر:65]

'' بیشک تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوؤں کی طرف یہ وحی بھیجی جا چکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا عمل ضائع ہو جائے گا اور تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔''

{ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَادُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ ج وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدِ افْتَرٰی اِثْمًا عَظِیْمًا} [النسائ:48]

'' بیشک اﷲتعالیٰ شرک ہی کو معاف نہیں کرتا اس کے سوا ہر گناہ معاف کر سکتا ہے جس کیلئے چاہے، ار جس نے اﷲکے ساتھ شرک کیا اس نے بہت ہی بڑے گناہ کا ارتکاب کیا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت