فهرس الكتاب

الصفحة 59 من 75

میں ہی بین السطوران الفاظ کے نیچے لکھ دیا ہے:

( ہٰذا لَمْ یُرْوَ فِيْ کِتَابٍ مِّنَ الْحَدِیْثِ ) [1]

''یہ الفاظ حدیث کی کسی کتاب میں نہیں ہیں۔''

2 ہدایہ ہی کی کِتَابُ الْحَجِّ ، [ بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْغَیْرِ ] میں خثعمیہ رضی اللہ عنہا کی مشہور حدیث ہے جسکے آخر میں ہے:

(( حُجِّيْ عَنْ أَبِیْکِ ) ) [2] ''اپنے باپ کی طرف سے حج کر لو ۔''

جبکہ ہدایہ میں ان الفاظ کے بعد: [وَاعْتَمِرِيْ] کا اضافہ بھی آ گیا ہے جوکہ صحیح نہیں اسی وجہ سے محشّی ہدایہ نے عینی شرح ہدایہ سے یہ الفاظ نقل کیٔے ہیں:

( وَفِيْ رِوَایَۃِ الْمُصَنِّفِ وَہْمٌ فَاِنَّ فِيْحَدِیْثِ الْخَثْعَمِیَّۃِ لَیْسَ ذِکْرُالْاِعْتِمَارِ ) [3]

''مصنف کی روایت میں و َہم پایا جاتا ہے کیونکہ خثعمیہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں عمرہ کاکوئی ذکر نہیں ہے ۔''

3 اسی طرح انہی اضافوں میں سے ہی ایک یہ بھی ہے کہ احناف چونکہ مسجد میں نمازِ جنازہ کو جائز نہیں سمجھتے لہٰذا صاحبِ ہدایہ نے کِتَابُ الْجَنَائِزِ [بَابُ الصَّلٰوۃِ عَلَی الْمَیِّتِ] میں لکھا ہے:

( لَا یُصَلَّی عَلـٰی مَیِّتٍ فِي الْمَسْجِدِ جَمَاعَۃً لِقَوْلِ النَّبِيِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم:(( مَنْ صَلَّـٰی عَلـٰی جَنَازَۃٍ فِيْ الْمَسْجِدِ ) ) (فلَاَ أَجْرَلَہٗ ) [4]

''اہل ِعلم کی ایک جماعت مسجد میں نمازِجنازہ کی قائل نہیں کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ''جس نے مسجد میں کسی کی نماز ِجنازہ پڑھی، اسے اسکا کوئی

[2] ابن ماجہ بحوالہ الدرایہ ۱؍۲۹۹

[3] بحوالہ نتائج التقلید (ص:۱۳۵)

[4] ہدایہ ۱؍۱۸۱

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت