٭حضرت ابو موسی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: (أَلاَ أَدُلُّکَ عَلٰی کَنْزٍ مِنْ کُنُوْزِ الْجَنَّۃِ؟)
''کیا میں تمہیں جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟'' میں نے کہا:کیوں نہیں اے اللہ کے رسول!آپ نے فرمایا:''لا حول ولا قوۃ الا باللہ جنت کا ایک خزانہ ہے۔'' [متفق علیہ]
٭اسی طرح حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ (ابو موسی اشعری کا نام ) بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:''کیا میں تمھیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کے بارے میں نہ بتاؤں ؟'' میں نے کہا:کیوں نہیں۔تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (لا حول ولا قوۃ الا باللّٰه ) جنت کا دروازہ ہے۔'' [رواہ الترمذی وصححہ الألبانی ]
(۴۰) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ہاتھ کو پکڑ کر جنت میں داخل کردیں گے
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَنْ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ:رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَ بًّا،وَبِالْإِسْلاَمِ دِیْنًا،وَبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا،فَأَنَا الزَّعِیْمُ،لَآخُذَنَّ بِیَدِہٖ حَتّٰی أُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ ) [رواہ الطبرانی وصححہ الألبانی فی صحیح الترغیب والترھیب:۶۵۷ ]
''جو شخص صبح کے وقت یہ دعا(رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا،وَبِالْإسْلاَمِ دِیْنًا،