فهرس الكتاب

الصفحة 100 من 640

سورت انعام (آیت: ۵۹) میں ارشاد فرمایا:

{ وَ عِنْدَہٗ مَفَاتِحُ الْغَیْبِ لَا یَعْلَمُھَآ اِلَّا ھُوَ}

''اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں، غیب اس کے سوا کوئی نہیں جانتا۔''

سورت انعام (آیت: ۱۲۴) میں مزید ارشاد فرمایا:

{ اَللّٰہُ اَعْلَمُ حَیْثُ یَجْعَلُ رِسَالَتَہٗ }

''اللہ بہتر جانتا ہے کہ اسے اپنی رسالت کہاں بھیجنا ہے۔''

سورت قلم (آیت: ۷) میں فرمایا:

{ اِِنَّ رَبَّکَ ھُوَ اَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِیْلِہٖ وَھُوَ اَعْلَمُ بِالْمُھْتَدِیْنَ}

''اللہ خوب جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے گمراہ ہو گیا ہے اور وہی ہدایت یاب لوگوں کو بھی جانتا ہے۔''

سورت انعام (آیت: ۵۳) میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:

{ اَلَیْسَ اللّٰہُ بِاَعْلَمَ بِالشّٰکِرِیْنَ} ''کیا اللہ تعالیٰ شکر گزاروں کو نہیں جانتا؟''

سورت عنکبوت (آیت: ۱۰) میں اللہ رب العالمین کا فرمان ہے:

{ اَوَ لَیْسَ اللّٰہُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ}

''کیا اللہ تعالیٰ دنیا والوں کے سینوں کی باتوں کو نہیں جانتا؟''

سورت بقرہ (آیت: ۳۰) میں فرمایا:

{ قَالَ اِنِّیْٓ اَعْلَمُ مَالَا تَعْلَمُوْنَ}

'' (اللہ تعالیٰ نے) فرمایا میں (اس میں جو مصلحت ہے) جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔''

نیز سورۃ البقرہ (آیت: ۲۱۶) میں فرمایا:

{ وَ عَسٰٓی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَ عَسٰٓی اَنْ تُحِبُّوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ شَرٌّ لَّکُمْ وَ اللّٰہُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ}

''اور ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک چیز تم کو بری لگے لیکن وہ تمھارے حق میں بہتر ہو اور ایک

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت