فهرس الكتاب

الصفحة 581 من 640

پہلا خطبہ

حج اور عشرہ ذوالحجہ کے فضائل و مسائل

امام و خطيب:فضيلة الشيخ علي بن عبد الرحمن الحذيفي حفظه اللّٰه

حمد و ثنا کے بعد:

مسلمانو! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو، کیوں کہ اللہ کا تقویٰ اور پرہیزگاری یومِ آخرت کے لیے بہترین زادِ راہ ہے اور اسی سے اللہ تعالیٰ بندوں کے امور و اعمال کی اصلاح فرماتا ہے۔ ارشادِ الٰہی ہے:

{ وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہٗ مِنْ اَمْرِہٖ یُسْرًا} [الطلاق: ۴]

''جو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتا ہے ، اللہ اسکے کاموں میں آسانی فرما دیتا ہے۔''

عبادت کے ثمرات:

اللہ کے بندو! عبادت، اللہ رب العالمین کا تمام عاقل و بالغ مسلمانوں پر حق اور تمام جن و انس پر فرض ہے، چنانچہ ارشادِ الٰہی ہے:

{ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِِنسَ اِِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ} [الذاریات: ۵۶]

'' میں نے جن و انس کو صرف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے۔''

عبادت ایک ایسا شرف ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے عبادت گزار بندوں کی عزت و شرف میں اضافہ کرتا ہے اور اہلِ تقویٰ کو عبادت کے نتیجے میں اعلیٰ درجات سے نوازتا ہے۔ عبادت سے دل منور ہوتے ہیں، نفوس کی تہذیب و تربیت ہوتی ہے، اخلاق سنورتے ہیں، عقلوں کی اصلاح ہوتی ہے، اعمال میں نکھار آتا ہے، اللہ راضی ہوتا ہے، زندگی میں اچھائی و اصلاح سے آبادی ہوتی ہے، جنت میں درجات بلند ہوتے ہیں، گناہ مٹتے ہیں اور نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

منصبِ رسالت:

یہ اللہ تعالیٰ کی ہم پر خاص رحمت اور اس کا عظیم فضل ہے کہ تمام مخلوقات میں افضل و اشرف

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت