10۔حق وباطل کا معیار دلائل وبراہین ہیں، اکثریت نہیں۔کیونکہ اکثریت کے بارے میں اللہ تعالی نے قرآن مجید میں:
کہیں { اَکْثَرُھُمْ لَا یُؤمِنُوْنَ} فرمایا۔ [1] یعنی ''ان میں سے اکثر ایمان نہیں لاتے۔''
اور کہیں {وَاَکْثَرُھُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ} فرمایا۔ [2] ''ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو عقل نہیں۔''
اور کہیں {اَکْثَرَھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ} فرمایا۔ [3] '' ان میں سے اکثر نہیں جانتے۔''
اور کہیں { اَکْثَرَھُمْ یَجْھَلُوْنَ} فرمایا۔ [4] '' ان میں سے اکثرجاہل ہیں۔''
اور کہیں فرمایا: {وَ لَا تَجِدُ اَکْثَرَھُمْ شٰکِرِیْنَ } [5] '' آپ ان میں سے اکثر کو شکر گزار نہیں پائیں گے۔''
اور کہیں فرمایا: {وَمَا وَجَدْنَا لِاَکْثَرِھِمْ مِّنْ عَھْدٍ وَ اِنْ وَّجَدْنَآ اَکْثَرَھُمْ لَفٰسِقِیْنَ } [6] '' اور ان میں سے زیادہ تر لوگوں کو ہم نے عہد کا وفادار نہیں پایا۔ہم نے تو ان میں سے اکثر کو فاسق ہی پایا۔''
اور کہیں فرمایا: { وَ مَا یَتَّبِعُ اَکْثَرُھُمْ اِلَّا ظَنًّا} [7] '' اور ان میں سے اکثر لوگ ظن وگمان ہی کی پیروی کرتے ہیں۔''
اور کہیں فرمایا: {وَ لٰکِنَّ اَکْثَرَھُمْ لَا یَشْکُرُوْنَ } [8] '' اور ان میں سے اکثر لوگ شکر ادا نہیں کرتے۔''
اور کہیں فرمایا: {وَ مَا یُؤمِنُ اَکْثَرُھُمْ بِاللّٰہِ اِلَّا وَ ھُمْ مُّشْرِکُوْنَ} [9] ''اور ان کی اکثریت اللہ پر ایمان نہیں لاتی مگر شرک بھی کرتی ہے۔''
اور کہیں فرمایا: { بَلْ اَکْثَرُھُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ الْحَقَّ فَھُمْ مُّعْرِضُوْنَ } [10] '' بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حق کو نہیں جانتے، اسی لئے وہ اس سے اعراض کرتے ہیں۔''
اورکہیں فرمایا: {اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَکْثَرَہُمْ یَسْمَعُوْنَ اَوْ یَعْقِلُوْنَ اِِنْ ہُمْ اِِلَّا کَالْاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ سَبِیْلًا } [11]
[2] المائدۃ5:103
[3] الأنعام 6: 37
[4] الأنعام6:111
[5] الأعراف7: 17
[6] الأعراف7: 102
[7] یونس10:36
[8] یونس10:60
[9] یوسف12:106
[10] الأنبیاء21:24
[11] الفرقان25:24