الصفحة 414 من 465

اعمالِ صالحہ کو برباد کرنے والے امور

اہم عناصرِ خطبہ:

پہلا خطبہ

محترم حضرات ! بعض امور ایسے ہیں کہ جو نیکیوں کو مٹا دیتے ہیں اور اعمال ِ صالحہ کو برباد کردیتے ہیں۔ایمان والے لوگ ایسے امور سے بچتے ہیں اور اپنے ایمان اور اعمالِ صالحہ کی حفاظت کرتے ہیں۔

آئیے آج کے خطبۂ جمعہ میں ایسے امور کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ ہم ایسے امور میں واقع نہ ہوں اور ہمارے اعمال محفوظ رہیں۔

1۔اللہ تعالی کی آیات یا قیامت کے دن کا انکار کرنا

جو شخص اللہ کی آیات کا انکار کردے، یا وہ قیامت کے دن سے منکر ہو جائے تو اس کے اعمال صالحہ کی اللہ تعالی کے نزدیک کوئی حیثیت نہیں۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے: {قُلْ ھَلْ نُنَبِّئُکُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًا ٭ اَلَّذِیْنَ ضَلَّ سَعْیُھُمْ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا وَ ھُمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّھُمْ یُحْسِنُوْنَ صُنْعًا ٭ اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ رَبِّھِمْ وَ لِقَآئِہٖ فَحَبِطَتْ اَعْمَالُھُمْ فَلَا نُقِیْمُ لَھُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَزْنًا } [1]

''آپ کہہ دیجئے کہ کیا ہم تمھیں ان لوگوں کے بارے میں خبر دیں جو اعمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ خسارہ اٹھائیں گے ؟ یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کی دنیوی زندگی کی تمام تر کوششیں بیکار ہو گئیں اور وہ اسی گمان میں

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت