الصفحة 436 من 555

{ وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ } '' اور جب نامہ اعمال کھول دئے جائیں گے ''

{ وَإِذَا السَّمَآئُ کُشِطَتْ } ''اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی ''

{ وَإِذَا الْجَحِیْمُ سُعِّرَتْ } '' اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی ''

{وَإِذَا الْجَنَّۃُ أُزْلِفَتْ } ''اور جب جنت نزدیک کی جائے گی''

{ عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ } ''تو اس دن ہر شخص جان لے گا جو کچھ لے کر آیا ہو گا۔ '' [1]

سورۃ الإنفطار

{ إِذَا السَّمَآئُ انْفَطَرَتْ} '' جب آسمان پھٹ جائے گا''

{ وَإِذَا الْکَوَاکِبُ انْتَثَرَتْ } '' اور جب ستارے جھڑ جائیں گے ''

{ وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ} ''اور جب سمندر بہہ نکلیں گے''

{ وَإِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ } '' اور جب قبریں ( شق کرکے ) اکھاڑ دی جائیں گی ''

{عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ } '' اس وقت ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اور پیچھے چھوڑے ہوئے ( یعنی اگلے پچھلے اعمال ) کو معلوم کر لے گا ۔'' [2]

سورۃ الإنشقاق

{ إِذَا السَّمَآئُ انْشَقَّتْ} '' جب آسمان پھٹ جائے گا ''

{ وَأَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ }

''اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گا اور وہ اسی کے لائق ہے''

{ وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ } '' اور جب زمین ( کھینچ کر ) پھیلا دی جائے گی ''

{ وَأَلْقَتْ مَا فِیْہَا وَتَخَلَّتْ }

''اور اس میں جو کچھ ہے اسے وہ اگل دے گی اور خالی ہو جائے گی''

{ وَأَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَحُقَّتْ }

'' اور اپنے رب کے حکم پر کان لگائے گی اور وہ اسی کے لائق ہے ''

{ یَآ أَیُّہَا الْإِنْسَانُ إِنَّکَ کَادِحٌ إِلٰی رَبِّکَ کَدْحًا فَمُلَاقِیْہِ }

'' اے انسان ! تو اپنے رب سے ملنے تک محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے والا ہے ''

[2] الإنفطار82: 5-1

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت