فهرس الكتاب

الصفحة 130 من 238

اسی طرح ''شرک اصغر'' بھی قسم کا ہوتا ہے:

جلی: جیسے یہ کہنا: جو اللہ تعالیٰ چاہے اور آپ چاہیں ؛ اور نبی کے نام کی یا کعبہ وغیرہ کے نام کی قسم اٹھانا۔ ایسا کلام سنا جاسکتا ہے مخفی نہیں ہوتا ۔

خفی: مثلًا معمولی سی ریاکاری ؛ ایسا کرنا شرک اصغر ہے ؛ مگر مخفی ہوتا ہے۔

عمومی طور پر شرک کی مختلف اعتبار سے کئی انواع ہیں ۔

توحید کی تقسیم کے اعتبار سے (توحید کی اقسام کے مخالف ) اس کی تین اقسام ہیں ۔

شرک کے حجم کے اعتبار سے اس کی دو اقسام ہیں: شرک اکبر اور شرک اصغر ۔

اس کے مخفی اور ظاہر ہونے اعتبار سے اس کی دو اقسام ہیں ؛ شرک جلی اور شرک خفی۔

چند دوسرے اعتبارات سے اس کی دیگر اقسام بھی ہیں جنہیں اہل اعلم رحمہم اللہ نے ذکر کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت