اسلام کی چودہ صد سالہ تاریخ شاہد ہے کہ عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالیٰ کے تقرب کے حصول کے لئے جانور ذبح کرنا تمام مسلمانوں میں بلا امتیاز مسلک و مکتب اور بلاتفریق عرب و عجم معمول چلا آیا ہے، اور اس ڈیڑھ ہزار سال کے طویل دور میں ہر ملک، ہر قوم ، ہر زمانہ اور ہر دور کے کروڑوں مسلمان پورے ذوق اور شوق سے اس سنت ابراہیمی پر دیوانہ وار عمل کرتے آئے ہیں ، اور ہر سال اس مقدس تہوار پر کروڑوں جانوروں کا خون بہا کر اس سنت کو تازہ اور اس مبارک عہد کی تجدید کی جاتی رہی ہے۔