الصفحة 236 من 423

اونگھتا ہےا ور نہ سوتا ہے۔آسمان اور زمین جس کے قبضہ قدرت ہیں ۔ جس کے سامنے اس کی اجازت کے بغیر کسی کوسفارش کرنے کا اختیار حاصل نہیں ۔ جس کا علم ہر چیز پر محیط ہے اور جس کے علم کاکوئی دوسرا احاطہ نہیں کرسکتا"

او ر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اللّٰه لاینام ولا ینبغی له ان ینام [1]

نہ خدا سوتاہے،اور نہ ہی سونا اس کےلیے رواہے ۔

اسی طرح باری تعالیٰ اپنا وصف بیان فرماتے ہوئے کہتے ہیں:

قَدْ أَحَاطَ بِكُلِّ شَيْءٍ عِلْمًا [2]

" میں ہرچیز کا علم رکھتا ہوں اور مجھ سے کوئی شے مخفی نہیں "

اور فرمایا:

هُوَ اللّٰهُ الَّذِي لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ [3]

"اللہ وہی ہے جس کے علاوہ کوئی مالک وخالق نہیں جوپوشیدہ اور ظاہر دونوں قسم کی اشیاء کا علم رکھتا ہے "

اور فرشتوں کی زبانی کہا:

وَمَا نَتَنَزَّلُ إِلَّا بِأَمْرِ رَبِّكَ ۖ لَهُ مَا بَيْنَ أَيْدِينَا وَمَا خَلْفَنَا وَمَا بَيْنَ ذَٰلِكَ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا [4]

" کہ ہم تیرے رب کے علم کےبغیر آسمانوں سے نہیں اترتےکہ اس کے لیے ہے جوہمارے آگے پیچھے اور اس کےدرمیان ہے اور تیرارب بھولنے والانہیں "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت