ہم اپنی حکومت سے دوبارہ اپیل کریں گے کہ وہ ملک کے ان بدخواہوں پر کڑی نگرانی رکھے اور ان کی تمام ایسی تحریرات پر قدغن لگائے جن سےا سلام کے نام پر وجود میں آئے ہوئے اس دیس میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیاگیاہوا ور جن سے ملک کے امن وامان کوخطرہ لاحق ہوتا ہو کیونکہ ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ ان لوگوں کا اصل اقدام کسی مخصوص مسلمان جماعت کےخلاف نہیں بلکہ تمام مسلمانوں ، راعی اور رعایا ، حکومت اور عوام کےخلاف ہے ،اس دفعہ اسی پر اکتفا کرتے ہوئے ہم آئندہ اس مضمون کا علمی تجزیہ کرتے ہوئے بدلائل یہ ثابت کریں گے کہ رسوائی اور ذلت کی موت کون مرا؟
مرزاغلام احمد"نورالدین یامولانا محمد حسین بٹالوی رحمۃ اللہ علیہ ؟ ان شاء اللہ !"
( بحوالہ الاعتصام ،7 جون 1968ء )