مختلف شعبوں میں سرگرم عمل مرزائی کارندے مسلمانوں کوگزند پہنچانے اور پہنچوانے کی جدوجہد میں مشغول ہوجاتے ہیں جس سے پاکستان میں بسنے والی عظیم اکثیریت مسلمان قوم کے اندر حکومت ناراضگی اور نفرت کے جذبات کاپیدا ہونا ایک قدرتی امر ہوتاہے اور ہم پورے یقین وثوق سے کہ سکتے ہیں کہ صدر ایوب کی حکومت کے سنگھاسن کےڈولنے کی ایک بہت بڑی وجہ ان کی مرزائیت نوازی اور ان کے گرد مرزائی افسروں کا جھمگٹا بھی ہے ۔ آئندہ بننے والی حکومتیں اور آنے والے حکمران شاید اس سے نصیحت حاصل کرسکیں "
ان فی ذلک لعبرۃ الاولی الابصار
(بحوالہ " الاعتصام " 14 ۔21 مارچ 1969ء )