فهرس الكتاب

الصفحة 165 من 348

۸۱۔ بلا عذر اپنے شوہر کی خواہش پوری نہ کرنے والی عورت پر صبح ہونے تک فرشتے لعنتیں برساتے رہتے ہیں۔ [1]

۸۲۔ کسی مسلمان کو ہتھیار سے ڈرانے، دھمکانے اور ہراساں کرنے والا۔ [2]

۸۳۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالی دینے والے پر اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتوں اور سب لوگوں کی لعنت ہے۔ [3]

۸۴۔ اللہ کی راہ میں مال خرچ کرنے سے روکنے والے کے لیے فرشتے بددعا کرتے ہیں کہ اے اللہ ! روکنے والے [کے مال] کو تباہ کردے۔ [4]

۸۵۔ جس نے رمضان کو پایا مگر اپنے گناہوں کو معاف نہ کروا لیا وہ اللہ کی رحمتوں سے دور [ملعون] ہے۔

۸۶۔ جو اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پائے اور پھر بھی جہنم میں داخل ہو۔ وہ بھی اللہ کی رحمتوں سے دور [ملعون] ہے۔

۸۷۔ جس کے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکرِ جمیل آئے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ پڑھے وہ بھی اللہ کی رحمتوں سے دور [ملعون] ہے۔ [5]

[2] صحیح مسلم (4؍2020، حدیث: 2616۔2617) سنن الترمذي، صحیح الجامع، رقم الحدیث (6034)

[3] المعجم الکبیر للطبراني (12؍110۔111، حدیث: 12709) الصحیحۃ، رقم الحدیث (2340) صحیح الجامع (6161)

[4] صحیح البخاري (1442) صحیح مسلم (1010) مسند أحمد 2؍305،5؍197 بفہرس الألباني۔ ابن حبان (8؍121،124) حاکم (2؍445) الصحیحۃ (444) صحیح الترغیب (1؍456)

[5] ابن حبان (2؍140) صححہ الأرناؤوط، ابن حبان، طبراني کبیر بحوالہ المجمع (5؍10؍162،166)

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت