فهرس الكتاب

الصفحة 19 من 348

چاہتے ہیں کہ وہ تمھیں ایمان سے پھیر کر کفر کی طرف پلٹا لے جائیں جبکہ حق ان پر واضح ہوچکا ہے۔''

3۔ جب تک مسلمان اپنا دین نہیں چھوڑتے کفار خصوصًا یہود و نصاریٰ مسلمانوں سے دشمنی کرتے رہیں گے جیسا کہ سورۃ البقرۃ میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

{ وَ لَنْ تَرْضٰی عَنْکَ الْیَھُوْدُ وَ لَا النَّصٰرٰی حَتّٰی تَتَّبِعَ مِلَّتَھُمْ قُلْ اِنَّ ھُدَی اللّٰہِ ھُوَ الْھُدٰی وَ لَئِنِ اتَّبَعْتَ اَھْوَآئَ ھُمْ بَعْدَ الَّذِیْ جَآئَ کَ مِنَ الْعِلْمِ مَالَکَ مِنَ اللّٰہِ مِنْ وَّلِیٍّ وَّ لاَ نَصِیْرٍ} [البقرۃ: ۱۲۰]

''اور آپ سے نہ تو یہودی کبھی خوش ہوں گے اور نہ عیسائی یہاں تک کہ آپ اُن کے مذہب کی پیروی اختیار کر لیں۔ (ان سے) کہہ دیں کہ اللہ کی ہدایت (یعنی دین اسلام ) ہی ہدایت ہے اور (اے پیغمبر!) اگر آپ اپنے پاس علم (یعنی وحیٔ الٰہی) کے آجانے پر بھی ان کی خواہش پر چلیں گے تو آپ کواللہ (کے عذاب) سے بچانے والا نہ کوئی دوست ہو گا نہ کوئی مدد گار۔''

4۔ وہ مسلمانوں کو ان کے دین سے پھیردینے تک برسرپیکار رہیں گے لیکن ع

اے بسا آرزو کہ خاک شدہ

سورۃ البقرۃ میں ارشادِ الٰہی ہے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت