فهرس الكتاب

الصفحة 130 من 158

چھٹتے ہی چھٹے گا اس گلی میں جانا

عادت اور وہ بھی عمر بھر کی عادت

حسرت

دل کو خیال یار نے معمور کر دیا

ساغر کو رنگ بادہ نے پرنور کر دیا

گستاخ دستیوں کا نہ تھا مجھ میں حوصلہ

لیکن ہجوم شوق نے مجبور کر دیا

ناصر حسن پوری

مظلوم کی فریاد پہ طیش آتاہے ان کو

کہتے ہیں زبان کاٹ کے حال اپنا سنا اور

فارسی کے منتخب اشعار

حافظ شیرازی

وداع وصل جاگانہ لذتے دارد

ہزار بار بروصد ہزار بیا

فیضی

فیضی ؔگماں ہر کہ تخم دل نگفتہ ماند

مصراء عشق آنچہ نواں گفت گفتہ ایم

مولانا ظفر علی خان اور مولانا داؤد غزنوی

1929ء میں مجلس احرار کے نام سے ایک نئی تنظیم قائم ہوئی اس کے بانی ارکان میں چوہدری افضل حق، مولانا حبیب الرحمان لدھیانوی،مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری، شیخ حسام الدین، مولانا ظفر علی خان اور مولانا سید داؤد غزنوی شامل تھے مولانا سید داؤد غزنوی کو اس تنظیم کاناظم اعلی منتخب کیاگیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت