فهرس الكتاب

الصفحة 224 من 691

وہ صرف زبانی تعلیم پر اکتفا نہ کرتیں بلکہ اکثر اوقات عملی تعلیم کا سہارا بھی لیتیں ۔ جیسے وضو اور غسل کی کیفیت کے بیان اور لوگوں کو دینی معاملات میں تعلیم دینے سے طبعی شرم و حیا ان کے آڑے نہ آتا۔ حتیٰ کہ مردوں کے لیے جو خاص معاملات ہوتے ان کو بھی وہ وضاحت کے ساتھ بیان کرنے سے نہ ہچکچاتیں ۔ اسی وجہ سے روافض ان پر طعن و تشنیع بھی کرتے ہیں جس کا مکمل بیان اور مدلل ردّ کتاب میں آگے آ رہا ہے۔

تاہم حقیقت یہی ہے کہ یہ چیز ان کے لیے باعث جزا ہے باعث عتاب و ملامت نہیں ۔ رضی اللہ عنہا و ارضاھا۔ (آمین)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت