فهرس الكتاب

الصفحة 37 من 691

الشیخ عبدالمجید الریمی

(رئیس مجلس علماء مرکز الدعوۃ العلمی)

کہتے ہیں: ملحدین روشن اور شفاف صفحات کو سیاہ کرنا چاہتے ہیں ۔

۱۔شریعت الٰہی جسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اپنی زندگیوں میں نافذ کیا ، کی دولت سے پورے عالم میں ایسے عدل و امن کے پھریرے لہرانے لگے جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ملحدوں نے اس شریعت کے بارے میں کہا: ''یہ غیر انسانی قانون ہے جو حقوق اور حریت (آزادی) سلب کرتا ہے۔''

۲۔جن فتوحات نے انسانوں کو اپنے جیسے انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کا غلام بنایا ، اس کے متعلق وہ کہتے ہیں یہ سراسر ظالمانہ قبضہ اور غارت گری ہے۔

۳۔روایت اخبار اور استنباط مسائل کے قواعد و ضوابط کہ جن کی وجہ سے غور و فکر اور اجتہاد کے دروازے کھل گئے، کی بابت کہتے ہیں کہ یہ قدامت پسندی اور جمود ہے۔

۴۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ اور صحابیات رضی ا للہ عنہن کی سیرت طیبہ کو جو دین کے اولین مددگار تھے، ان کی ذوات و صفات کو بہتان تراشیوں اور طعن و تشنیع کا نشانہ بنا لیا۔ تاکہ ان کی اس گھناؤنی سازش کے نتیجے میں دین اسلام کو بیخ و بن سے اکھاڑا جا سکے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ} (الصف: ۸)

''اور اللہ اپنے نور کو پورا کرنے والا ہے،اگرچہ کافر لوگ ناپسند کریں ۔'' ^

پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

ہر زمانے کے روافض نے عام طور پر تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور خصوصی طور پر صدیقہ بنت صدیق رضی ا للہ عنہما کو اپنے زہریلے تیروں کا نشانہ بنا لیا ہے۔

چنانچہ یہ اور اس جیسی دیگر مصادر و مراجع نما تحقیقی کتب ان تہمت پردازوں کی تہمتوں کا علمی و تحقیقی ردّ کرنے اور صحابہ و صحابیات خصوصًا ازواج النبی اور بالخصوص ام المومنین عائشہ صدیقہ بنت صدیق اکبر رضی ا للہ عنہن کے فضائل و خصائص اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیا و آخرت میں محبوب بیوی کے دفاع کی ضامن ہیں اور اللہ اپنے ارادے اور حکم کو غالب رکھنے والا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت