''اور جو وہ کام کرتے تھے شیطان اُن کو (ان کی نظروں میں) آراستہ کر دکھاتا تھا۔''
آگے چل کر سورۃ الانفال میں ارشاد گرامی ہے:
''اور جب شیطان نے ان کے اعمال ان کو آراستہ کر دکھائے اور کہا کہ آج کے دن لوگوں میں سے کوئی تم پر غالب نہ ہو گا اور میں تمھارا رفیق ہوں۔''
سورۃ النحل میں خالقِ کائنات کا ارشاد ہے:
''اللہ کی قسم! ہم نے تم سے پہلی اُمتوں کی طرف پیغمبر بھیجے تو شیطان نے اُن کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر کے دکھائے تو آج بھی وہی اُن کا دوست ہے اور اُن کے لیے دردناک عذاب ہے۔''
جبکہ سورۃ النمل میں بلقیس اور قومِ سبأ کے بارے میں ارشادِ الٰہی ہے:
''میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم اللہ کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے اُن کے اعمال اُن کو آراستہ کر دکھائے