فهرس الكتاب

الصفحة 24 من 186

ہیں (یعنی سورئہ فاتحہ) اور''عظمت والا قرآن'' عطا فرمایا ہے۔''

2۔محکم:

سورہ ہود کی پہلی آیت ہی میں اس کتاب کا''محکم'' ہونا بیان فرمایا ہے،چنانچہ ارشادِ ربانی ہے:

{الٓرٰ کِتٰبٌ اُحْکِمَتْ اٰیٰتُہٗ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِنْ لَّدُنْ حَکِیْمٍ خَبِیْرٍ}

''الٓر،یہ وہ کتاب ہے جس کی آیتیں مستحکم ہیں اور اللہ حکیم و خبیر کی طرف سے بہ تفصیل بیان کر دی گئی ہیں۔''

3۔مھیمن:

اس کا ایک وصف یہ بیان فرمایا کہ یہ کتاب پچھلی تمام الہامی کتابوں پر''مُہَیْمِن'' یعنی نگران و محافظ ہے،جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے:

{وَ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ مُصَدِّقًا لِِّمَا بَیْنَ یَدَیْہِ مِنَ الْکِتٰبِ وَ مُھَیْمِنًا عَلَیْہِ} [المائدۃ:۴۸]

''اور (اے پیغمبر!) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان (سب) پر نگران و محافظ ہے۔''

گویا یہ کتابِ مقدس،سابقہ نازل شدہ تمام کتابوں کے مقاصد کی''مُہَیْمِن'' یعنی محافظ و نگران اور ان میں درج شدہ باتوں کی معتبر گواہ ہے،جو ان کی صحیح باتوں کی تصدیق و اثبات کرتی ہے اور (لوگوں کی طرف سے تحریف کردہ یا بڑھائی ہوئی) غلط باتوں کی تردید وتصحیح کرتی ہے۔

4۔''علي حکیم'':

اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں اپنی اس کتاب کا ایک وصف''عَلِيٌّ حَکِیْمٌ''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت