فهرس الكتاب

الصفحة 51 من 186

''اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:''میں نے نماز اپنے اور اپنے بندے کے درمیان آدھی آدھی تقسیم کردی ہے،لہٰذا میرا بندہ جو سوال کرے گا اسے ملے گا۔جب بندہ کہتا ہے: {اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (( حَمِدَنِي عَبْدِي ) )''میرے بندے نے میری تعریف کی۔''

جب بندہ کہتا ہے: {اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

(( أَثْنٰی عَلَيَّ عَبْدِيْ ) )''میرے بندے نے میری حمد و ثنا کی۔''

جب بندہ کہتا ہے: {مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ} تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

(( مَجَّدَنِيْ عَبْدِيْ ) )وَقَالَ مَرَّۃً: (( فَوَّضَ اِلَيَّ عَبْدِيْ ) )

''میری بندے نے میری بزرگی بیان کی۔'' اور ایک مرتبہ یوں فرمایا:''میرے بندے نے اپنے کام میرے سپرد کر دیے۔''

جب بندہ کہتا ہے: {اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ} ،تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: (( ہَذَا بَیْنِيْ وَبَیْنَ عَبْدِيْ وَلِعَبْدِيْ مَاسَألَ ) )

''یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان معاملہ ہے اور میرا بندہ جو مانگے گا اسے ملے گا۔''

جب بندہ کہتا ہے: {اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۰صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ۰غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْھِمْ۰وَ لَا الضَّآلِّیْنَ} تو اللّٰه تعالیٰ فرماتے ہیں: (( ہَذَا لِعَبْدِيْ وَلِعَبْدِيْ مَا سَأَلَ ) ) (صحیح مسلم:۸۷۸)

''اس بندے کی یہ دعا بھی قبول ہوئی اور اس کے علاوہ جس چیز کا سوال کرے گا وہ بھی اسے دوں گا۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت