فهرس الكتاب
أوجہ۔''
''بلاشبہ میں نے قراء ات میں اختلاف کی نوعیتوں پر بہت غور و فکر کیا ،تو مجھے اس میں سات طرح کے اختلافات ملے ہیں۔ ''
ذیل میں ہم ابن قتیبہ کی پیش کردہ وجوہ ِاختلاف کا خلاصہ ذکر کریں گے:
۱:… اعراب اور حرکات کا اختلاف ، اس طرح کہ لفظ کی ساخت اور مفہوم میں کوئی تغیر واقع نہ ہو۔مثلًا: فرمان الٰہی: {ہُنَّ أَطْہَرُ لَکُمْ} (ہود:۷۸) میں دوسری قراء ۃ راء کی نصب کے ساتھ بھی ہے۔
۲:… اعراب اور حرکات کا اختلاف ، اس طرح کہ معنی میں تغیر واقع ہو ، البتہ لفظ کی ساخت وہی رہے۔مثلا: فرمان الٰہی: {رَبَّنَا بٰعِدْ بَیْنَ أَسْفَارِنَا} (سبا: ۱۹) میں لفظ {بٰعِد} کو صیغہ امر کے علاوہ صیغہ ماضی کے ساتھ {بٰعَدَ} بھی پڑھا گیا ہے۔
۳:… حروف کا اختلاف، اس طرح کہ معنی میں تو تغیر واقع ہو ، البتہ لفظ کی ساخت نہ بدلے۔ مثلا ً {کَیْفَ نُنْشِزُہَا} (البقرۃ: ۲۵۹) میں دوسری قراء ۃ {کَیْفَ نَنْشُرُہَا} ہے۔
۴:… حروف کا اختلاف ، اس طرح کہ لفظ کی ساخت میں تو تبدیلی واقع ہو ، البتہ مفہوم نہ بدلے۔مثلا ً {إِنْ کَانَتْ إِلَّا صَیْحَۃٌ وَاحِدَۃٌ} (یس: ۲۹) میں دوسری قراء ۃ: زَقْیَۃٌ وَاحِدَۃٌہے۔
۵:… حروف میں اختلاف، اس طرح کہ لفظ اورمعنی دونوں میں تغیر رونما ہو۔ مثلًا {وَطَلْحٍ مَّنْضُوْدٍ} (الواقعۃ: ۲۹) میں دوسری قراء ۃ عین کے ساتھ: وَطَلْعٍ مَّنْضُوْدٍ ہے۔
۶:… تقدیم و تاخیر کا اختلاف ، اس طرح کہ ایک قراء ۃ میں ایک لفظ پہلے ہے تو دوسری میں وہی لفظ بعد میں ہے۔مثلًا {وَجَائَ تْ سَکْرَۃُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ} (ق:۱۹) میں دوسری قراء ۃ {وَجَائَ تْ سَکْرَۃُ الْحَقِّ بِالْمَوْتِ} ہے۔
۷:… کمی بیشی کا اختلاف ، مثلا ایک قراء ۃ میں {وَمَا عَمِلَتْہُ اَیْدِیْہِمْ} (یس:۳۵)