الصفحة 43 من 132

''اس سے مراد یہ ہے کہ ان سات میں سے ہر حرف کے اندرمومن بندوں کے سینوں کی تسکین کا سامان موجود ہے، کیونکہ ان کے معانی و مفاہیم میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور یہ سب اللہ تعالیٰ کی وحی سے نازل کئے گئے ہیں۔'' [1]

اور امام ذہبی نے اسماعیل بن عبد الملک کے حوالے سے لکھاہے کہ سعید بن جبیر ہمیں رمضان المبارک میں امامت کرواتے تھے ، وہ کبھی عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قراء ۃ میں تلاوت کرتے تھے تو کبھی زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی قراء ۃ میں تلاوت فرمایا کرتے تھے۔ [2]

[2] معرفۃ القراء ، از ذہبی ۱-۶۹.

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت