فهرس الكتاب

الصفحة 60 من 486

رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ

''وہ زندہ ہے (جسے موت نہیں ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو اس کی عبادت کو خالص کر کے اسی کو پکارو،ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام جہانو ں کا پروردگار ہے۔''

10۔سورۃ الذاریات (آیت:۵۶) میں ارشادِ الٰہی ہے:

{وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ}

''اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لیے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں۔''

11۔سورۃ النجم (آیت:۵۹،۶۰،۶۱،۶۲) میں فرمانِ الٰہی ہے:

{اَفَمِنْ ھٰذَا الْحَدِیْثِ تَعْجَبُوْنَ وَتَضْحَکُوْنَ وَلاَ تَبْکُوْنَ وَاَنْتُمْ سٰمِدُوْنَ فَاسْجُدُوْا لِلّٰہِ وَاعْبُدُوْا}

'' (اے منکرین! ) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟ اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ؟ اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو۔تو اللہ کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو۔''

12۔سورۃ الطلاق (آیت:۱۰) میں ارشادِ الٰہی ہے:

{فَاتَّقُوا اللّٰہَ یٰٓاُولِی الْاَلْبَابِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قَدْ اَنْزَلَ اللّٰہُ اِلَیْکُمْ ذِکْرًا}

''اے اربابِ دانش جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرو،اللہ نے تمھارے پاس نصیحت (کی کتاب) بھیجی ہے۔''

2۔ذکرِ نعمت اور ایفاے عہد:

1۔سورۃ البقرۃ (آیت:۴۰) میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت