الصفحة 118 من 131

آٹھویں باب کی آیت مبارکہ

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ

{ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ }

''جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی وہ اس (رسول) کو ایسے پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں۔ اور بے شک ان میں سے ایک گروہ ضرور حق کو چھپاتا ہے، حالانکہ وہ جانتے ہیں۔'' [1]

علمائے تفسیر نے اس آیت کی شانِ نزول کے متعلق لکھا کہ یہ آیت حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی تھی۔'' [2]

تو آئیے! یہ معلوم کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کون تھے جن کے متعلق یہ آیت قرآنی نازل ہوئی۔

[2] الدرالمنثور للسیوطی:1؍270۔271، وتفسیر ابن کثیر:1؍265، وأسباب نزول القرآن للواحدي، ص: 47۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت