فهرس الكتاب

الصفحة 123 من 246

''یَا عَدِيَ بْنَ حَاتِمٍ! أَسْلِمْ تَسْلَمْ۔''

[اے عدی بن حاتم! مسلمان ہوجاؤ، بچ جاؤ گے]

انہوں نے بیان کیا: میں نے جواب دیا:

''إِنِّيْ مِنْ أَھْلِ دِیْنٍ۔''

''بلاشبہ میں تو اہل دین میں سے ہوں۔'' [یعنی میرا اپنا مستقل مذہب ہے، جس کا میں پیروکار ہوں]

انہوں۔ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔ نے فرمایا:

''یَا عَدِيَّ بْنَ حَاتَمٍ! أَسْلِمْ تَسْلَمْ۔''

[اے عدی بن حاتم! مسلمان ہوجاؤ، بچ جاؤ گے]

انہوں نے بیان کیا: ''میں نے کہا: ''بلاشبہ میں تو اہل دین میں سے ہوں۔''

انہوں۔ [یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ۔] نے وہی بات تین مرتبہ فرمائی:

[پھر] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''أنَا أَعْلَمُ بِدِیْنِکَ مِنْکَ۔''

[میں تمہارے دین کو تم سے زیادہ جانتا ہوں] ۔

انہوں نے بیان کیا: میں نے کہا: ''أَنْتَ أَعْلَمُ بِدِیْنِيْ مِنِّيْ؟''

''آپ میرے دین کو مجھ سے زیادہ جانتے ہیں؟''

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''نَعَمْ۔''

[ہاں]

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''أَلَیْسَ تَرْأَسُ قَوْمَکَ؟''

[کیا تم اپنی قوم کے سردار نہیں؟'']

انہوں نے بیان کیا: میں نے کہا: ''بَلٰی''

[کیوں نہیں]

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت