الصفحة 106 من 111

قال:ایک دیہاتی حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک گوہ لے کر آیا …… (الی قولہ) جانوروں نے بھی یہ گواہی دی (۱) (ص63-64)

مشہور ہے کہ ایک دیہاتی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک گوہ لایا اور کہنے لگا کہ اگر یہ گوہ کلمہ پڑھے تو میں مسلمان ہونے کے لئے تیار ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گوہ سے مخاطب ہوئے تو اس نے کلمہ پڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سچے نبی ہونے کی تصدیق کر دی اس پروہ دیہاتی بھی مسلمان ہوگیا۔

اقول:یہ واقعہ ضب جھوٹا اور موضوع ہے حافظ ابن کثیر نے البدایۃ والنہایۃ ص149-150ج6میں یہ واقعہ بحوالہ بیہقی ذکر کیا ہے مگر اس کی سند میں محمد بن علی بن الولید اسلمی راوی ہے جسے امام عقیلی منکر الحدیث کہتے ہیں نیز حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ مذکورہ واقعہ کو بیہقی سے نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں:

قال البیہقی روی ذلک عن عائشۃ و ابی ھریرۃ وما ذکرناہ ھو امثل الاسانید فیہ وھو ایضا ضعیف والحمل فیہ علی ھذا السلمی۔

امام بیہقی فرماتے ہیں کہ سیدہ عائشہ اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے اس طرح کا واقعہ مروی ہے لیکن تمام اسانید ایک جیسی ہونے کی وجہ سے ضعیف ہیں کیونکہ ان اسانید کا دارو مدار علی السلمی پر ہے۔امام ذہبی میزان الاعتدال میں امام بیہقی کا یہ قول نقل کرنے کے بعد فرماتے ہیں:

قلت صدق واللّٰه البیہقی فانہ خبر باطل (میزان الاعتدال ص105ج3)

میں کہتا ہوں کہ اللہ کی قسم بیہقی نے سچ کہا ہے کیونکہ یہ واقعہ جھوٹا ہے۔

جھوٹے قصے بیان کرکے مخلوق کی کونسی رہنمائی کی جارہی ہے؟مگر کیا کریں کہ اہل معرفت کی دنیا ہی نرالی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت