فهرس الكتاب

الصفحة 46 من 63

مشکل الفاظ کی توضیح

حدیث نمبر (1) :

لَا یَقْبَلُ:… ''نہیں وہ قبول کرتا '' یہ باب '' سَمِعَ یَسْمَعُ '' قَبِلَ یَقْبَلُ قَبُوْلًا'' سے فعل مضارع منفی معروف واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے ۔

خَالِصًا:… ''خالص/بے کھوٹ'' یہ باب '' نَصَرَ یَنْصُرُ '' خَلَصَ یَخْلُصُ خَلُوْصًا '' سے واحد مذکر اسم فاعل کا صیغہ ہے ۔

وَابْتُغِیَ:… ''اور چاہی جائے/خواہش کی جائے'' یہ باب ''اِفْتِعَال '' اِبْتَغَی یَبْتَغِیْ اِبْتِغَائً '' سے فعل ماضی مجہول واحد مذکر غائب کا صیغہ ہے ۔

حدیث نمبر (2) :

نَفَعَتْہُ:… ''وہ نفع دے گی اس کو'' یہ باب '' مَنَعَ یَمْنَعُ '' نَفَعَ یَنْفَعُ نَفْعًا'' سے فعل ماضی معروف واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔

دَھْرٍ:… لمبازمانہ /دراز وقت/وہ زمانہ جس میں انسان زندہ ہے۔

یُصِیْبُہُ:… ''وہ پہنچتا ہے اس کو'' یہ باب '' اِفْعَال '' أَصَابَ یُصِیْبُ اِصَابَۃً '' سے فعل مضارع معروف واحدمذکرغائب کا صیغہ ہے۔

حدیث نمبر (3) :

اَفْشُوا:… ''تم پھیلاؤ'' یہ باب ''اِفْعَال'' اَفْشَی یُفْشِی اِفْشَائً'' سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔

تَحَابُّوْا:… ''تم آپس میں محبت کرنے لگ جاؤ گے'' یہ باب ''تَفَاعُل'' تَحَابَّ یَتَحَابُّ'' سے فعل ماضی معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت