فهرس الكتاب

الصفحة 47 من 63

حدیث نمبر (4) :

مَاحَسَدَ تْکُمُ:… ''نہیں تم سے حسد کرتے'' یہ باب ''نَصَرَ یَنْصُرُ'' ''حَسَدَ یَحْسُدُ '' سے فعل ماضی معروف واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔

اَلتَّأْمِیْن:… ''آمین کہنا '' یہ باب '' تَفْعِیْل '' '' أَمَّنَ یُؤَمِّنُ تَأْمِیْنًا'' سے مصدر ہے۔

حدیث نمبر (5) :

أَطْعِمُوا:… ''کھانا کھلاؤ'' یہ باب ''اِفْعَال'' اَطْعَمَ یُطْعِمُ اِطْعَامًا '' سے فعل امر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔

تُوْرَثُوا:… ''تم وراث بنا دئیے جاؤگے '' یہ باب ''حَسِبَ یَحْسِبُ'' وَرِثَ یَرِثُ وِرْثًا'' سے فعل مضارع مجہول جمع مذکرغائب کا صیغہ ہے۔

الجِنَانَ:… ''جنتیں: ''الجنۃ'' کی جمع ہے جس کا مطلب ہے درختوں سے ہرا بھرا باغ چاہے ارضی ہو یا سماوی ۔

حدیث نمبر (6) :

تَصَافَحَ:… ''آپس میں مصافحہ کرتے ہیں'' یہ باب '' تَفَاعُل ' تَصَافَحَ یَتَصَافَحُ تَصَافُحًا'' سے فعل ماضی معروف واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔

لَمْ تُفَرِّقْ:… ''نہیں جدا ہوتیں'' یہ باب '' تَفْعِیْل ' فَرَّقَ یُفَرِّقُ تَفْرِیْقًا'' سے فعل مضارع معروف نفی جہد بلم واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔

أَکُفُّہُمَا:… ''ان کی ہتھیلیاں'' ''الکف'' کی جمع ہے ہاتھ یا ہتھیلی انگلیوں سمیت۔

یُغْفَرَ:… ''معاف کردیا جاتا ہے'' یہ باب '' ضَرَبَ یَضْرِبُ '' غَفَرَ یَغْفِرُ غَفْرًا وَغُفْرَانًا '' سے فعل مضارع مجہول واحد مذکرغائب کا صیغہ ہے۔

حدیث نمبر (7) :

بِالطَّعَّانِ:… ''بہت زیادہ طعن کرنے والا'' یہ باب '' فَتَحَ یَفْتَحُ '' طَعَنَ یَطْعَنُ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت