فهرس الكتاب

الصفحة 52 من 63

حدیث نمبر (21) :

احْتَجَرَ:… ''پردے میں رکھا ہے'' یہ باب '' اِفْتِعَال'' '' اِحْتَجَرَ یَحْتَجِرُ ''سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

بِدْعَۃٍ:… ''بدعت'' یہ باب '' فَتَحَ یَفْتَحُ ''بَدَعَ یَبْدَعُ بِدْعًا '' سے ہے جس کا مطلب ہے:نئی چیز نکالنا، ایسی چیزپیدا کرناجس کی کوئی مثال پہلے سے نہ ہو،ابتداء کرنا،کوئی چیز بغیر نمونہ کے بنانا،کوئی شے ایجاد کرنا۔

حدیث نمبر (22) :

إِرْقِیْ:… ''تو دم کر'' یہ باب ''ضَرَبَ یَضْرِبُ '' رَقَی یَرْقِیْ رُقْیًا وَرُقْیَۃً '' سے فعل امر حاضر معروف واحد مؤنث حاضر کا صیغہ ہے۔

حدیث نمبر (23) :

أَلدُّعَائُ:… ''دعا'' یہ باب''نَصَرَ یَنْصُرُ '' ''دَعَا یَدْعُوْادَعْوًا وَدَعْوَۃً وَدُعَائً'' سے ہے جس کا مطلب ہے: 1.سوال کرنا، 2. کسی کو پکارنا یا بلانا اور آواز دینا، 3.کسی کام کی ترغیب دلانا،4. مدد طلب کرنا ۔

الْعِبَادَۃُ:… ''عبادت'' یہ باب ''نَصَرَ یَنْصُرُ '' '' عَبَدَ یَعْبُدُ عِبَادَۃً وَعُبُوْدِیَّۃً'' سے ہے جس کا معنی ہے: عبادت کرنا، خشوع وخضوع کرنا۔

حدیث نمبر (24) :

لا تُرَدُّ:… ''نہیں رد کی جاتی'' یہ باب'' نَصَرَ یَنْصُرُ '' رَدَّ یَرُدُّ رَدًّا ''سے فعل مضارع مجہول واحدمونث غائب کا صیغہ ہے۔

دَعْوَۃُ الْوَالِدِ لِوَلَدِہِ:… والد کی دعا اولاد کے لیے ۔

حدیث نمبر (25) :

وَاعْدِلُوا:… ''اور عدل وانصاف کرو'' یہ باب '' ضَرَب یَضْرِبُ '' عَدَلَ یَعْدِلُ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت