فهرس الكتاب

الصفحة 53 من 63

عَدْلًا '' سے فعل امر حاضرمعروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔

حدیث نمبر (26) :

أَخْوَنَکُمْ:… ''تم میں سب سے زیادہ خائن '' یہ باب'' نَصَرَ یَنْصُرُ '' خَانَ یَخُوْنُ خَوْنًا وَخِیَانَۃً '' سے اسم تفضیل واحدمذکر کا صیغہ ہے۔

طَلَبَ العَمَل:… ''اس نے ذمہ داری طلب کی'' یہ باب'' نَصَرَ یَنْصُرُ '' طَلَبَ یَطْلُبُ طَلْبًا '' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔چاہنا،حاصل کرنے کی کوشش کرنا،تلاش کرنا۔

حدیث نمبر (27) :

وُسِّدَ:… ''سپرد کیا گیا /سونپا گیا'' یہ باب '' تَفْعِیْل'' وَسَّدَ یُوَسِّدُ ''سے فعل ماضی مجہول واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

غَیْرِ أَہْلِہِ:… نا اہل /غیر ذمہ دار۔

حدیث نمبر (28) :

قَاتَلَ:… ''لڑائی کی /قتال کیا'' یہ باب '' مُفَاعَلَۃ '' قَاتَلَ یُقَاتِلُ مُقَاتَلَۃ '' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

کَلِمَۃُ:… ''کلمہ'' وہ لفظ مفر دیا مرکب جو انسان منہ سے بولے مراد کلمہ توحید '' لاالہ الا اللّٰه '' ہے ۔

العُلْیَا:… ''بلند '' یہ باب '' نَصَرَ یَنْصُرُ '' عَلَا یَعْلُو عُلُوًّا ''سے اسم تفضیل واحدمونث کا صیغہ ہے۔بلند ہونا،اوپر ہونا۔

حدیث نمبر (29) :

وَصِلُوا:… ''ملاؤ / جوڑو'' یہ باب '' ضَرَب یَضْرِبُ '' وَصَلَ یَصِلُ وَصْلًا'' سے فعل امرحاضر معروف جمع مذکر حاضر کا صیغہ ہے۔

أَرْحَامَکُم:… اپنی رشتہ داریاں /اپنی قرابت داریاں یہ جمع ہے رحم کی ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت