فهرس الكتاب

الصفحة 54 من 63

حدیث نمبر (30) :

یَحْمِلُ:… ''وہ اٹھاتا ہے /اٹھائے گا '' یہ باب ''ضَرَب یَضْرِبُ '' حَمَلَ یَحْمِلُ حَمْلًا '' سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

حدیث نمبر (31) :

مَرَقَۃً:… شوربہ ۔

وَاغْرِفْ:… ''انڈیل /ڈال '' یہ باب '' ضَرَب یَضْرِبُ '' غَرَفَ یَغْرِفُ غَرْفًا'' سے فعل امرحاضر معروف واحدمذکرحاضر کا صیغہ ہے۔چلو بھرنا۔

لِجِیْرَانِکَ:… اپنے پڑوسی کے لیے ۔

حدیث نمبر (32) :

أَعَانَ:… ''مدد کی'' یہ باب '' اِفْعَال'' اَعَانَ یُعِیْنُ اِعَانَۃً '' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

خُصُومَۃٍ:… ''لڑائی /جھگڑا'' یہ باب ''ضَرَبَ یَضْرِبُ '' خَصَمَ یَخْصِمُ خَصْمًا وَخُصُوْمَۃً'' سے مصدرہے ۔جھگڑے میں غالب آنا،مغلوب کرنا۔

سَخَطِ اللّٰهِ:… ''اللہ تعالی کی ناراضگی '' یہ باب '' سَمِعَ یَسْمَعُ '' سَخِطَ یَسْخَطُ '' سے مصدرہے ۔

یَنْزِعَ:… ''باز آجائے /رک جائے'' یہ باب ''ضَرَبَ یَضْرِبُ '' نَزَعَ یَنْزِعُ نَزْعًا'' سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

حدیث نمبر (33) :

ذُکِّرْتُم:… ''تم کو نصیحت کی جائے '' یہ باب ''تَفْعِیْل'' ذَکّرَ یُذَکِّرُ تَذْکِیْرًا '' سے فعل ماضی مجہول جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔

فَانْتَہُوا:… ''رک جاؤ /باز آجاؤ'' یہ باب '' اِفْتِعَال'' اِنْتَہَی یَنْتَہِیْ اِنْتِہَائً '' سے فعل امر حاضر معروف جمع مذکرحاضر کا صیغہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت