فهرس الكتاب
بِغَیْرِ حَق:… ناحق۔
حدیث نمبر (42) :
أَبَی اللُّٰهُ:… ''اللہ تعالی نے انکار کیا ہے '' یہ باب '' فَتَحَ یَفْتَحُ'' أَبَی یَأْبَی '' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔
یَجْعَلَ:… ''رکھے /بنائے '' یہ باب ''فَتَحَ یَفْتَحُ '' جَعَلَ یَجْعَلُ ''سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔
حدیث نمبر (43) :
کَفَی:… ''کافی ہے '' یہ باب '' ضَرَبَ یَضْرِبُ'' کَفَی یَکْفِیْ کِفَایَۃً ''سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔
أَنْ یُحَدِّثَ:… '' یہ کہ وہ بیان کرے '' یہ باب '' تَفْعِیْل'' حَدَّثَ یُحَدِّثُ تَحْدِیْثًا '' سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔
سَمِعَ:… ''اس نے سنا '' یہ باب ''سَمِعَ یَسْمَعُ'' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے
حدیث نمبر (44) :
وَیلٌ:… ہلاکت/تباہی /بربادی /شروبرائی کا نزول ۔
لِیُضحِکَ:… '' تا کہ وہ ہنسائے'' یہ باب '' اِفْعَال '' أَضْحَکَ یُضْحِکُ اِضْحَاکًا '' سے فعل مضارع معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔
حدیث نمبر (45) :
مَا فَاتَکَ:… ''جو رہ جائے تجھ سے '' یہ باب '' نَصَرَ یَنْصُرُ '' فات یفوت'' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔
صِدْقُ الْحَدِیثِ:… ''سچی بات '' یہ باب '' نَصَرَ یَنْصُرُ '' صَدَقَ یَصْدُقُ صِدْقًا '' سے مصدرہے جس کا مطلب ہے:سچ بولنا،سچی بات کہنا، سچی بات بتانا۔