فهرس الكتاب

الصفحة 58 من 63

وَحِفْظُ الْأَمَانَۃِ:… ''امانت کی حفاظت '' یہ باب '' سَمِعَ یَسْمَعُ '' حَفِظَ یَحْفَظُ حِفْظًا ''سے مصدرہے جس کا مطلب ہے:حفاظت کرنا،محفوظ رکھنا،خراب ہونے سے بچانا۔

وَحُسْنُ الْخُلُقِ:… اچھا اخلاق۔

وَعِفَّۃُ مَطْعَم:… ''پاکیزہ کھانا '' یہ باب ''ضَرَبَ یَضْرِبُ '' عَفَّ یَعِفُّ'' سے مصدر ہے جس کا مطلب ہے:ناجائز قول وفعل سے بچنا،غربت کے باوجود سوال سے بچنا۔

حدیث نمبر (46) :

أطیَبُ الکَسبِ:… ''سب سے پاکیزہ /عمدہ کمائی '' یہ باب ''ضَرَبَ یَضْرِبُ '' طَابَ یَطِیْبُ ''سے واحد مذکر اسم تفضیل ہے جس کا مطلب ہے:پاکیزہ ہونا،عمدہ ہونا، حلال ہونا ۔

وَکلُّ بَیعٍ مَبرُورٍ:… ''ہر مبرور بیع /وہ بیع جو شبہ،جھوٹ اور خیانت سے پاک ہو '' یہ باب '' ضَرَبَ یَضْرِبُ '' بَرَّ یَبِرُّ بِرًّا'' سے واحد مذکر اسم مفعول ہے جس کا مطلب ہے:فروختگی کا فریب سے پاک ہونا۔

حدیث نمبر (47) :

نَبَتَ:… ''پرورش ہوئی'' یہ باب '' نَصَرَ یَنْصُرُ '' نَبَتَ یَنْبُتُ نَبْتَۃً وَنَبَاتًا '' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے جوان ہونا،پرورش پانا، ظاہر ہونا ۔

سُحْتٍ:… حرام مال/ناجائز اور حرام کمائی،اس کی جمع ''أَسْحَاتٌ '' آتی ہے ۔

أَوْلٰی بہ:… ''اس کے زیادہ لائق ہے/اس کے زیادہ قریب ہے '' یہ باب '' حَسِبَ یَحْسِبُ '' وَلِیَ یَلِیْ وَلْیًا '' سے واحد مذکر اسم تفضیل ہے۔

حدیث نمبر (48) :

لَعَنَ اللُّٰهُ:… ''اللہ تعالی نے لعنت کی '' یہ باب '' فَتَحَ یَفْتَحُ '' لَعَنَ یَلْعَنُ '' سے فعل ماضی معروف واحدمذکر غائب کا صیغہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت