الصفحة 30 من 389

روز بدھ ، طلوع آفتاب سے پہلے پیدا ہوئے [1] حمیدی اور ضبی نے بھی اسی بات کو اختیار کیا ہے [2] ۔

ابن حزم قرطبہ کے مشرقی جانب واقع"الزاہرہ"میں واقع اپنے والد کے محل میں پیدا ہوئے۔الزاہرہ کو منصور حاجب نے مرکزِ حکومت بنا رکھا تھا اور یہاں اس کے حکومتی رفقاء قیام پذیر تھے۔

بچپن

الزاہرہ حکومتی عزت و حشمت کا مرقع تھا۔والد تین سال سے وزیر تھے سو ابن حزم کا بچپن اقتدار کی غلام گردشوں میں بسر ہوا۔ان سے بڑے ایک بھائی ابوبکر بن حزم تھے جو عمر میں پانچ سال بڑے تھے۔ڈاکٹر حسین مونس کی تحقیق کے مطابق آج بھی یہ محل موجود ہے جسے سان لورنز اور کلیسا میں تبدیل کر دیا گیا ہے [3] ۔اس محل کے قرب و جوار میں اندلس کے بڑے امراء اور خاندان آباد تھے جن میں بنو الرجال،بنو ضبی اور بنو شہید وغیرہ قابل ذکر ہیں [4] ۔ابن حزم کی زندگی کے ابتدائی پندہ سال اسی محل میں گزرے۔

ابن حزم نے خود اپنی بچپن کی زندگی کے بارے میں جو لکھا ہے،ظاہرہے وہ سب سے معتبر ہے۔لکھتے ہیں کہ محل میں مرد و خواتین کے حصے الگ الگ تھےاور دونوں کو ایک دیوار سے جدا کیا گیا تھا۔پورے محل میں منصوبہ بندی سے درخت اور پھول لگائے گئے تھے اور محل کے چاروں طرف ایک فصیل تھی [5] ۔ابن حزم کی ابتدائی تربیت خواتین نے کی،اس حوالے سے ان کا بیان یوں ہے:

"هن علمنی القرآن ورببنی کثیرا من الاشعار و دربه فی الخط،ولم یکن وُکدی وأعمال ذهني مذاول فهمي وإنا في سن الطفولة جدًا إلا تعرف أسبابهن، والبحث عن أخبارهن، وتحصیل ذلك. وأنا لا انسی شیئًا مما أراه منهن." [6]

''خواتین نے مجھے قرآن سکھلایا ، شعر کی بنیادی تعلیم دی اور لکھنا سکھایا۔بچپن ہی سے میری ساری صلاحیات خواتین کے احوال جاننے اور ان کے حوالے سے معلومات لینے لگے تھے ،ان کی جو بات میں ایک دفعہ مشاہدہ کر لیتا پھر اسے بھولتا نہیں تھا۔''

[2] ضذوة المقتبس، ص39

[3] مجلة العربي، شماره، 570،د. حسین مونس

[4] أیضًا

[5] ابن حزم الأندلسی حیاته وآدابه، عبدالکریم خلیفه،ص30

[6] طوق الحمامة، ص50

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت