فهرس الكتاب

الصفحة 458 من 864

2۔پگڑی باندھنا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، البتہ مخصوص موقعے پر کوئی مخصوص پگڑی باندھی جائے تو اس کا مجھے علم نہیں ۔

3۔اس کا جہاں تک مجھے علم ہے ، کتاب و سنت میں کہیں ذکر نہیں آیا۔

4۔ درست ہے ، اگر دھوکا دینا مقصود نہ ہو ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ غَشَّ فَلَیْسَ مِنَّا ) ) [1] ['' جو شخص دھوکا دیوے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔'']

5۔درست ہے۔

6۔ برات کا کتاب و سنت میں کہیں ذکر نہیں ، اگر نکاح سفر والا ہے تو کتاب و سنت کے سفر والے احکام ملحوظ رکھے جائیں گے۔ واللہ اعلم۔ [2] [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' اگر لوگوں کو تنہا سفر کرنے کا (وہ نقصان) معلوم ہوجائے ، جس کا مجھے علم ہے تو کوئی سوار رات کو اکیلا سفر نہ کرے۔''] [3] [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: '' ایک سوار ایک شیطان ہے ، دو سوار دو شیطان ہیں اور تین سوار ایک قافلہ ہے۔'' ] [4] ۲ ؍ ۱ ؍ ۱۴۲۱ھ

س: ایک شخص کی دو بیویاں تھیں ، خاوند فوت ہوگیا۔ جبکہ ایک بیوی کی اولاد تھی وہ اپنے بچوں کو لے کر علیحدہ ہوگئی ۔ دوسری بیوی کی اولاد نہ تھی اس نے نئی شادی کرلی، جبکہ شادی دیور کے ساتھ کی۔

جس عورت نے شادی کی اس سے دو لڑکیاں پیدا ہوئیں ۔ مسئلہ یہ وضاحت فرمائیں یہ عورت جس نے اپنے دیور سے شادی کی تھی وہ اپنی لڑکیوں کا رشتہ اپنے پہلے خاوند کے لڑکوں کے ساتھ کرسکتی ہے یا نہیں ؟ جبکہ لڑکوں کی ماں الگ ہے اور لڑکیوں کی ماں باپ الگ ہیں ۔ لڑکے لڑکیوں کا آپس میں دودھ کا رشتہ نہیں ہے۔ وضاحت فرمائیں ؟

[2] صحیح بخاری ؍ کتاب الجہاد ؍ باب السیر وحدہ

[3] سنن ابی داؤد ؍ کتاب الجہاد ؍ باب الرجل یسافر وحدہ سنن ترمذی

[4] بخاری؍کتاب الجہاد؍باب السیر وحدہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت