فهرس الكتاب

الصفحة 79 من 864

حقیقت کو نہیں پا سکتی ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ ج وَّھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ} [الشورٰی:۱۱]

'' کائنات کی کوئی چیز اس کے مشابہ نہیں ،وہ سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔''

اسماءِ حسنیٰ:

سارے اچھے نام اللہ کے ہیں ، اس کے ننانوے نام ہیں ، جو ان ناموں کی حفاظت کر لے جنت میں جائے گا۔ اس کے علاوہ بھی اللہ تعالیٰ کے نام ہیں اور یہ بات حدیث سے ثابت ہے۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{وَلِلّٰہِ الْأَسْمَآئُ الْحُسْنٰی فَادْعُوْہُ بِھَاص} [الاعراف:۱۸۰]

''اللہ تعالیٰ کے سارے اچھے نام ہیں ، پس اس کو اچھے ہی ناموں سے پکارو۔''

بعض اسماء حسنٰی یہ ہیں:

الواحِد، الأحد، الصَّمد، القیُّوم ، الحالِق، المُصَوِّر، الرَّحمٰن، الرَّحیم، اللَّطیف، الرَّزَّاق، الوَاسِع، العَظِیم، العَزِیز، الحَکِیم، العَلِیم، الحَافِظ، الھَادِی، المحیِی، المُمِیتُ، الوَارِث

[الواحِد: اکیلا۔ الأحد۔تنہا

الصَّمد: بے نیاز۔ القیُّوم:کائنات کو سنبھالنے والا۔

الخالِق:پیدا کرنے والا۔ المُصَوِّر: نقش و صورت بنانے والا۔

الرَّحمٰن: انتہائی رحمت کرنے والا۔ الرَّحیم: مسلسل رحمت کرنے والا۔

اللَّطیف: لطف،نرمی اور مہربانی کرنے والا۔ الرَّزَّاق: رزق رسانی کرنے والا۔

الوَاسِع: فراخی اور دسترس والا۔ العَظِیم: عظمت و بڑائی والا۔

العَزِیز: زبردست و غالب۔ الحَکِیم: سراپاحکمت و دانائی رکھنے والا۔

العَلِیم: ہر چیز کا اچھی طرح علم رکھنے والا۔ الحَافِظ: حفاظت و نگہداشت کرنے والا۔

الھَادِی: راہنمائی اور ہدایت کرنے والا۔ المحیِی: زندگی عطا کرنے والا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت