فهرس الكتاب

الصفحة 739 من 864

پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگا کر پورے بدن پر ہاتھ پھیریں ۔ یہ عمل ہر رات کرنا ہے۔ [1]

پھر وقتًا فوقتًا مندرجہ ذیل دعائیں پڑھتے رہا کریں نماز کے پہلے اور دوسرے تشہد میں بھی پڑھ سکتے ہیں:

۱۔ (( اَللّٰھُمَّ أَکْثِرْ مَالِیْ وَوَلَدِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا أَعْطَیْتَنِیْ ) ) [2]

۲۔ (( اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْھِمْ بِمَا شِئْتَ ) ) [3]

۳۔ (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَال ) ) [4]

['' اے اللہ ! میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے، عاجز ہونے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے۔'']

ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی ختم ہو جائے گی اور کاروبار میں بھی برکت ہو گی۔ نیک دعاؤں میں یاد رکھیں ۔ ۶/۴/۱۴۲۱ھ

س: حافظ صاحب کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے علم و عمل میں برکت ہو۔ (ابو عبداللہ نیو یارک ، امریکہ)

ج: کثرت کے ساتھ یہ دعائیں پڑھتے رہا کریں:

{رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا} [طٰہٰ:۲۵/۱۱۴] [''اے میرے پروردگار! میرا علم بڑھا۔'']

(( اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَصُنِیْ وَزِدْنِیْ عِلْمًا ) ) [5]

[''اے اللہ !نفع دے مجھ کو ساتھ اس کے جو تو نے سکھایا مجھ کو اور سکھا مجھ کو جو نفع دے مجھ کو اور میر ے علم میں اضافہ فرما۔'']

(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْاَرْبَعِ مِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ دُعَآئٍ لَا یُسْمَعُ ) ) [6]

[''اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں چار چیزوں سے ، اس علم سے جو نفع نہ دے اور اس دل سے جو نہ ڈرے اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے۔'']

[2] صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الدعاء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ۔

[3] مسلم/حدیث:۳۰۰۵۔ کتاب الزھد/باب قصۃ اصحاب الاخدود۔

[4] صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الاستعاذہ من الجبن والکسل۔

[5] ابن ماجۃ/باب الانتقاع بالعلم والعمل۔

[6] ابو داؤڈ/المجلد الاوّل/کتاب الصلوٰۃ/باب الاستعاذۃ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت